پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر

لاہور جنرل ہسپتال کے کسی بھی شعبہ میں بجلی کے بریک ڈائون کے باعث کوئی آپریشن متاثر نہیں ہوا

لاہور (گلف آن لائن) لاہور جنرل ہسپتال کے کسی بھی شعبہ میں بجلی کے بریک ڈائون کے باعث کوئی آپریشن متاثر نہیں ہوا بلکہ 9جرنیٹرز کے ذریعے ایمرجنسی سمیت تمام شعبہ کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی بجلی کی بحالی تک جاری رہی ۔

لاہور جنرل ہسپتال کے ذرائع کےمطابق ہسپتال کے کسی بھی شعبہ میں بجلی کے بریک ڈائون کے باعث کوئی آپریشن بھی ملتوی نہیں کیا گیا بلکہ جرنیٹرز کے لئے اضافی ایندھن کا بھی اہتمام ہے تاکہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے ۔بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے عملے کی خدمات کو سراہا اور انہیں شاباش دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں