کرکٹر ندا ڈار

ٹی ٹونٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہت اچھی ہے’ ندا ڈار

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہت اچھی ہے، آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میچز سے ہمیں تجربہ ملا کیونکہ ہمیں ان پچز پر کھیلنے کی زیادہ پریکٹس نہیں ہوتی، ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔آل رائونڈر نے کہا کہ آخری ون ڈے میچ میں اچھی بیٹنگ ہوئی لیکن ابھی ہم میں کمی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہت اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، سینئر اور جونیئر ٹیم میں شامل ہیں، ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنے کمبی نیشن کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔ندا ڈار نے مزید کہا کہ برسبین کے بعد سڈنی میں پاکستانی کمیونٹی میچز دیکھنے کے لیے آئی یہ سب اچھا لگا، امید ہے کہ فینز ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز دیکھنے آئیں گے اور ہمیں اسپورٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں