رابی پیرزادہ

نوجوانوں کی بربادی کی بڑی وجہ موبائل اور انٹرنیٹ ہے، رابی پیرزادہ

لاہور (گلف آن لائن ) سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ نے نوجوانوں کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کو قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق گلوکارہ نے لاہور کے نجی سکول میں پیش آنے والے واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں والدین کی تربیت کی کمی نظر آتی ہے، آج کل کے دور میں نوجوانوں کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ موبائل اور انٹرنیٹ ہے جن میں ٹارچر کے طریقے دکھائے جاتے ہیں، والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے موبائل اکثر چیک کیا کریں۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں والدین بچوں کو ان کی غلطیوں پر سمجھانے کے بجائے انہیں حوصلہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوتی ہیں اور کسی دن بڑا واقعہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جب بھی کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو انصاف عدالتوں سے نہیں ملتا، سب سے پہلے انصاف گھر سے ملنا چاہیے، جب بچہ باہر کوئی ایسی حرکت کر کے آئے تو والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسے سمجھائیں اور منع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں