خواجہ سعد رفیق

غیر اخلاقی، غیر جمہوری کام کرکے اسکا دفاع کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے’سعد رفیق

لاہو ر( گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر غیر اخلاقی، غیر جمہوری، غیر قانونی اور غیر شرعی کام کرکے ڈھٹائی سے اس کا دفاع کرنا پی ٹی آئی قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان پر شیاطین اترتے ہیں،

تبدیلی کی حشیش پلا کر سازشی بہروپیے نے بہت سا شر اور گمراہی پھیلائی ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ اپنے غلیظ قول و فعل سے ریاست مدینہ کے مقدس نام کی بار بار توہین کی، ریاستِ پاکستان کی بنیادیں کمزور کیں، اب مکافاتِ عمل کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں