عمران خان

فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، عمران خان

لاہور (گلف آن لائن ) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، فواد چودھری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک ایک بنانا ری پبلک بن چکا ہے، امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی، امپورٹڈ حکمرانوں کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

بدھ کو عمران خان نے فواد چودھری کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بائیس کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی، امپورٹڈ حکمرانوں کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوں نے لکھا کہ فواد چودھری کو چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، فواد چودھری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک ایک بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں