رابی پیرزادہ

میرا غرور ہی مجھے لے ڈوبا، اپنی لیک ہونیوالی ویڈیوز اپنے لئے بنائی تھیں، رابی پیرزادہ

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تکبر و غرور کو اپنے زوال اور زندگی بدلنے کی وجہ قرار دے دیا۔رابی پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اپنے موسیقی کے کیرئیر کے عروج پر اپنے کردار کے حوالے سے غرور تھا کہ کوئی ان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،اسی وجہ سے انہیں شوبز انڈسٹری کی بہت سی اداکارائیں خاص طور سے مہوش حیات، نیلم منیر ، وینا ملک بہت بری اور اپنے سے کم تر لگتی تھیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ماضی میں ان کے لئے بہت سخت الفاظ بھی استعمال کئے۔

انہوں نے کہاکہ لیک ہونے والی خود اپنے لئے ہی شوٹ کی تھیں۔انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کے معاملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ جب عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک ہوئی تو میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مل نہیں سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں