13 فیصد اضافہ

ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر، دسمبر 2022 میں ادویات اور طبی سہولیات ساڑھے 13 فیصد مہنگی ہوئیں، دسمبر میں ادویات اور خام مال کی قیمتوں میں 15 اعشاریہ 40 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں طبی آلات کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، دسمبر میں ڈاکٹروں کی فیس میں 15 فیصد، دانتوں سے متعلق علاج 13 اعشاریہ 59 فیصد، میڈیکل ٹیسٹس 16 اعشاریہ 40 فیصد اور ہسپتالوں کی فیس میں ساڑھے 6 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ادویات کے لئے خام اور طبی آلات کی درآمدات میں آسانی اور ٹیکسوں میں کمی سے ان کی قیمتوں میں کمی لانا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں