نبیل ظفر

شوبز میں داخل ہونے کے بعد فلمسازوں کے اصرار پر اپنا نام تبدیل کیا،نبیل ظفر

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان کے باصلاحیت کامیڈی اداکار نبیل ظفر نے شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی۔ایک حالیہ انٹرویو میں ٹی وی اداکار نے بتایا کہ میرااصلی نام نبیل نہیں بلکہ ندیم تھا اور شوبز میں داخل ہونے کے بعد میں نے فلمسازوں کے اصرار پر اپنا نام تبدیل کیا۔

نبیل ظفر نے بتایا کہ جب انہوں نے فلمی پروجیکٹ سے شروعات کی تو اس وقت انڈسٹری میں ندیم بیگ کے نام سے ایک سپراسٹار موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ میرے فلمسازوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ندیم کے نام سے ایک بڑا اداکار موجود ہے چنانچہ آپ اپنا نام تبدیل کرلیں۔اداکار کے مطابق اگرچہ میری پہلی فلم فلاپ ہوگئی لیکن تبدیل شدہ نام میرے ساتھ چمٹ گیا اور آج لوگ مجھے ندیم ظفر کے بجائے نبیل ظفر کے نام سے جانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں