لاہور (گلف آن لائن ) سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں، ان کو کچھ لوگوں کی جانب سے غلط گائیڈ کیا گیا، ہم نے 5سالوں کے برابرکام کیا ہے،اللہ کے بعدعمران خان نے وزارت اعلی دی، ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، جبکہ شہبازشریف کو سوائے مانگنے کے کچھ نہیں آتا ، نگران وزیراعلی پنجاب کا کام صرف الیکشن کرانا ہوتا ہے، محسن نقوی کے پاس صرف ڈھائی مہینے کی نوکری ہے، اگر کیسز بنانے ہیں تو کیا ہوجائے گا، کیا واپس گھر نہیں آنا، ہم نے اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ لڑنا ہے۔
جمعرات کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دل سے مشکور ہوں ، اللہ کے بعد انہوں نے وزارت اعلیٰ سے نوازا ۔ ساڑھے پانچ سالوں کا کام پانچ ماہ میں کرکے سواد آگیا ۔ محسن نقوی نے اسپیشنل اسسٹنٹ کا کام شروع کیا میرا خیال ہے کہ باقیوں سے نہیں بچا ، میں کہہ کہہ کر تھک گیا کہ خدا کے واسطے ابھی ہمیں کام کرنے دیں ۔قدرتی عمل ہے کہ ن لیگ والے چاہ رہے تھے کہ اپنی مدت پوری کریں گے ، اگر ایک سال اور لگ جاتا تو یہاں ان کے کپڑے بھی نہ نظر آتے ، خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے سروں سے ساری پارٹی سے اتر گئے ، خان صاحب کو 25مئی کی یاددہانی کروائی ، آزمائے ہوئے حربے کو دوبارہ استعمال نہیں کیا جاتا ، تین چار بندوں کی وجہ سے ایسا ہوا ،فواد چوہدری کے ساتھ جوہوا بہت افسوس ہوا یہ اگر پہلے پکڑے جاتے تو ہمارا کام خراب نہ ہوتا ۔
حیران ہوں کہ میاں اسلم اقبال کے ثمن آباد کے کام جاری ہیں جبکہ لاہور کے دیگر کام رکے ہوئے ہیں، میاں اسلم اقبال اور میاں محمودالرشید کے حلقے میں 21ارب روپے دیئے ، افسوس ہے کہ جو کہتے تھے کہ ابھی توڑو ، اب کہاں ہیں، میں نے عمران خان کو کہا کہ اب جوکچھ ہوا دوبارہ پیچھے نہیں دیکھنا ، عمران خان کو کہا جب مرضی ہو اسمبلی توڑ دیں ، عمران خان کو ان لوگوں نے غلط گائیڈ کیا جس کے باعث ایسے حالات پیدا ہوئے ، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ہم نے ان کا ساتھ دینا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا ہے ، سوچنے والی بات ہے کہ پرانے جو منصوبے تھے ان کو ٹھیک کیا اور چلایا ۔ 1122کی سروس کو بہترین طریقے سے چلایا ۔ صحت کارڈ کی سہولت کو آگے بڑھایا ، سیلاب کاریوں سے متعلق بہت کام کئے ، ن لیگ کے کچھ لوگ مجھے ملے ۔ان کی جانب سے کہا گیا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آپ کی اسمبلی ٹوٹی ورنہ ن لیگ میں ہمارا کچھ بھی نہ بچنا۔گھبرانے کی ضرورت نہیں ، واثق نے ختم نبوت یونیورسٹی کا قیام کرکے بہترین کام سرانجام دیا ۔ ختم نبوت سے متعلق جو عمران کان نے کہا کہ نہ صرف یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا بلکہ پہلی سے پانچویں تک ناظر ہ ، پانچویں سے بارہویں تک سیرت النبی کے ساتھ ساتھ ترجمے کے ساتھ قرآن مجید پڑھایا جارہا ہے ، ایسا پہلے نہیں ہوا ،تعلیم کے شعبے میں 10مزید یونیورسٹیز کا قیام کیا گیا ، شہباز شریف کی طرح لیپ ٹاپ نہیں لگارہتا۔ شہباز شریف کو مانگنے کے سوا کچھ نہیں آتا ۔
یہاں اتنے افراد کو سستا آٹاپہلی بار ملا ، محسن نقوی عقل کا مارا ہوا ہے ۔ اسے کچھ بھی سمجھ نہیحں آرہی ، محسن نقوی کا کام الیکشن کروانا ہے ، ساری چیزیں دیکھوگے تم گھر نہیں جانا ۔ محسن نقوی کی دوڈھائی مہینے کی نوکری ہے ، تمیں کیا ہوگیا ہے آرام سے بیٹھو اور اچھا کام کرکے جاو¿ تاکہ لوگ تمیں یاد کریں۔ ساڑھے پانچ ماہ میں کام کرکے لوگوں نے مجھے یادرکھا تو تمہیں بھی یاد کرسکتے ہیں، صاف شفاف انتخابات کراجا و¿ ۔ بے ایمانی نہ کرو ، محسن نقوی انتقامی کارروائی کیسے کرسکتے ہو ، شیڈول آجائے گا تو ہفتہ لگ جائے گا اس کے بعد تمہارے نئے ضد ہے کام ایسا کرو جو بعد میں آپ کی عزت بنائے ۔ قوم کو ساری حقوق چاہیے ،الیکشن کمیشن کو قوم پر ترس کھانا چاہیے کبھی تو صحیح فیصلہ کرلو ، یقین دلاتا ہوں کہ ہماری عدلیہ آزاد ہے ۔