امتحان

فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں طالبہ کے پیپر میں ٹمپرنگ کا معاملہ، ڈسپلن کمیٹی نے انتظامیہ سے درخواست گزار طالبہ کے تمام پیپرز کا ریکارڈ طلب کرلیا

مکوآنہ ( گلف آن لائن)فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں طالبہ کے پیپر میں ٹمپرنگ کا معاملہ، دونوں فریقین کو طلب کرنے اور پیپر کا جائزہ لینے کے بعد ڈسپلن کمیٹی نے تعلیمی بورڈ انتظامیہ سے درخواست گزار طالبہ کے تمام پیپرز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ ری چیکنگ کے دوران انگلش کے پیپر میں ٹمپرنگ پائی گئی تھی۔

معروضی پیپر کے جوابات میں ایک سے زائد جگہوں پر دو دو آپشن پر جوابات سامنے آئے تھے۔ طالبہ شان زہرا نے درخواست میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فوزیہ ساجد پر پیپروں میں ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔ انگلش کے پیپر کی ری چیکنگ کروانے پر طالبہ کو پیپر میں ریموور سے خواب ختم کرنے اور معروضی حصہ میں ٹمپرنگ کئے جانے کی نشاندہی ہوئی تھی۔ باقی پیپروں میں بھی ٹمپرنگ سامنے آنے پر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں