چین ، صوبہ سی چھوان میں زلزلہ ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بیجنگ (گلف آن لائن)جمعرات کی صبح 3 بج کر 49 منٹ پر ، صوبہ سی چھوان کی گان زی پریفیکچر میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا اور صبح 11 بجے تک ، 100 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔چینی میڈ یا کے مطا بق

مجموعی طور پر علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام اور یاکانگ ایکسپریس وے اور جی 318 موٹر وے معمول پر رہا ۔ متاثرہ علاقوں میں کچھ سڑکیں منہدم ہونے، دو مقامات پر بڑی لینڈ سلائیڈنگ اور متعدد معمولی لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہیلووگو نامی سیاحتی مقام کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ کانگڈنگ اور لوڈنگ سیاحتی مقامات سے 5 ہزار سے زیادہ سیاح اور مو شی ٹاؤن کے 260 سے زیادہ سیاح بحفاظت متاثرہ علاقوں سے روانہ ہو چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں