ارجنٹینی وزیر خارجہ

چین ارجنٹائن کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، ارجنٹینی وزیر خارجہ

بیجنگ (گلف آن لائن)لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی کا ساتواں سربراہی اجلاس ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منعقد ہوا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق میزبان ملک کی حیثیت سے ارجنٹائن کے وزیر خارجہ سینٹی ایگو کیفیرو نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین ارجنٹائن کا ایک بہت اہم تجارتی شراکت دار ہے اور اسی لیے ارجنٹائن نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں حصہ لیا ہے تاکہ ارجنٹائن میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر سمیت اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات یقینی طور پر ترقی کریں گے اور چین سمیت دنیا میں ارجنٹائن کی برآمدات کے تنوع اور مسابقت کو بہتر بنایا جائے گا ۔

کیفیرو نے یہ بھی کہا کہ وہ ارجنٹائن اور چین ،لاطینی امریکہ اور چین کے مابین تعلقات کے مزید گہرے ہونے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن اور چین کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھنے کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں اور ارجنٹائن دونوں ممالک کے درمیان افرادی تبادلوں کے فروغ کا خواہاں ہیں ۔انہوں نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد بھی  دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں