روہت شرما

بھارتی کپتان روہت شرما کے سنچری بنانے پر غریب افراد میں کھانا تقسیم

نئی دہلی (گلف آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے سنچری بنانے پر مداحوں نے غریب افراد میں کھانا تقسیم کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں روہت شرما نے سنچری اسکور کی جو انہوں نے 3 سال بعد بنائی۔بھارت میں مداحوں نے روہت شرما کے سنچری بنانے کے بعد غریبوں میں کھانا تقسیم کیا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کے پیکٹ پر اس کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال ویرات کوہلی کے سنچری بنانے کے بعد بھی ایک مداح نے غریب افراد میں کھانا تقسیم کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں