عدم دستیابی

صوبے میں تعلیمی نصاب کو خطرہ درپیش، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مالی مشکلات کا سامنا

مکوآنہ (گلف آن لائن )صوبے میں تعلیمی نصاب کو خطرہ درپیش، موجودہ ملکی حالات میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے پرنٹنگ پریسوں نے کتابوں کی چھپائی روک دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہو سکے۔

فنڈز نہ ملنے کے باعث تعلیمی نصاب 2023،24 خطرے میں پڑ گیا ہے۔سکولوں میں کتابوں کی فراہمی نا ممکن ہو گئی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ نے محکمہ خزانہ سے منظور شدہ 14 ارب کے فنڈز کے اجرائ کی درخواست کی تھی، فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث ٹیکسٹ بک بورڈ کے تمام مالی معاملات رک گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں