اداکارہ کنگنا رناوت

پٹھان جیسی فلمیں چلنی چاہئیں،کنگنا رناوت

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے حوالے سے اپنے تاثرات میڈیا کے سامنے بیان کردیئے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے فلم پٹھان کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فلمیں چلنی چاہئیں۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندی سنیما والے پیچھے رہ گئے ہیں، ہر انسان کو اپنی حد تک کوشش کرنی چاہیے۔اس موقع پر سینئر اداکار انوپم کھیر بھی کنگنا رناوت کے ساتھ موجود تھے۔انوپم کھیر نے کہا کہ پٹھان بہت بڑی فلم ہے اور اسے بہت بڑے بجٹ سے بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں