پرویزالٰہی

چودھری پرویز الٰہی نے فواد چودھری سے متعلق گفتگو پر معذرت کر لی

لاہو ر( گلف آن لائن ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری سے متعلق گفتگو پر معذرت کر لی۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ تقریر کے دوران فواد چودھری سے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں، فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔واضح رہے چودھری پرویز الٰہی نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان کے قریبی لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑیں کاٹیں۔ ساتھ بیٹھنے والے تین، چار لوگوں میں سے ایک بندے کو پکڑا گیا اگر اس کو پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام ٹھیک ہو جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں