جمشید اقبال چیمہ

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ایک روز میں قرضے204ارب مزید بڑھ گئے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ،فوکل پرسن پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے صرف ایک روز میں ملک کے قرضوں میں204ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، اسحاق ڈار نے تو ڈالر کو200 روپے سے کم کرنے اور آئی ایم ایف کو نکیل ڈالنے کے دعوے کئے تھے ۔

اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان کے کسان کافوڈ ،فیڈ ،فائبر اورصنعتوں کیلئے خام مال کی فراہمی اورغربت کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ہے ، کسان ملک میں38فیصد لوگوں کو روزگار دیتا ہے لیکن بد قسمتی سے خود اس کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا دور کسانوں کے لئے سنہری دور تھا جس میں آخری دو سالوں میں کسانوںکی آمدن میں 2600ارب روپے کا خطیر اضافہ ہوا،کسانوں کی مشکلات کا اندازہ ہے ،ان شا اللہ دوبارہ حکومت میں آتے ہی ازالہ کریں گے،زرعی مداخل کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں