ڈاکٹر آصف شاہوانی

ٹی بی تشخیص بارے گلوبل فنڈ کے تعاون سے مریضوں کیلئے ادویات سمیت دیگر طبی آلات سے آسانی پیدا ہوئی ہے،ڈاکٹر آصف شاہوانی

کوئٹہ(گلف آن لائن)ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے مینیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا ہے کہ ٹی بی کی تشخیص کے حوالے سے گلوبل فنڈ کے تعاون سے مریضوں کے لئے ادویات سمیت دیگر طبی آلات سے آسانی پیدا ہوئی ہے،گزشتہ سال ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان نے 13004 ٹی بی کیسز کی تشخیص کی ہے جو کہ پچھلے سالوں سے سب سے زیادہ ہے یہ تشخیص گلوبل فنڈ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔یہ بات انہوں نے گلوبل فنڈ کے سربراہ ازسکن گوایا کی سربراہی میں فاطمہ جناح انسٹی ٹیو ٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سی ای او فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ ، پروجیکٹ مینیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عرفان رئیسانی ، ڈپٹی مینیجر ٹیکنیکل ڈاکٹر ابابگر بلوچ ، ڈپٹی مینیجر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی ، سینئر پروگرام آفیسر ڈاکٹر حضرت بلال خان ، سینئر پروگرام آفیسر ڈاکٹر بہاول چلگری ، ایڈمن آفیسر میر وائس رئیسانی ، صوبائی کوآرڈینیٹر ڈی آئی ایچ ٹو ظہیر رند سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جس میں صوبائی ریفرینس لیب ، پی ایم ڈی ٹی سائٹ اور ڈاٹ سینٹر شامل تھے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے منیجرڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں ٹی بی کے مرض کی تشخیص اوراسکے علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس سلسلے میں گلوبل فنڈ اوردیگر اداروں کے تعاون پرانکے شکر گزار ہیں جس کی بدولت صوبے میں لوگوں میں ٹی بی کی تشخیص کرکے انہیں مفت علاج معالجے کی سہولیات اورادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

گلوبل فنڈ کے سربراہ ازسکن گواریا نے کہا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کو گلوبل فنڈ مدد کرتی رہے گا بلوچستان کی ٹی بی کی تشخیص میں کارکردگی میں بہتر ہے بلوچستان کے تمام چیلینجز میں مدد کی جائے گی ڈپٹی مینیجر ایڈمن ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی گزشتہ سال بلوچستان میں 13ہزارسے زائد مریضوں میں ٹی بی کی تشخص کرکے انہیں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی جو کہ پچھلے سالوں سے سب سے زیادہ ہے۔ سی ای او فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان نے کہا کہ گلوبل فنڈ کے تعاون سے پی آر ایل کے لئے 45 کے وی کے سولر سسٹم بیک آپ کے ساتھ تنصیب کیا جارہا ہے جس سے لیب کی بجلی کی مسلسل بحالی میں مدد ملے گی۔

ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے کہا کہ گلوبل فنڈ کو بلوچستان کے خصوصی حالات اور جغرافیہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹی بی کی کنٹرول میں مزید سہولیات مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ مینیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عرفان رہیسانی ڈاکٹر عرفان رئیسانی نے کہا کہ گلوبل فنڈ کی جانب سے پروگرام کی سپورٹ میں ہومین ریسورس مہیا کرنے سے پروگرام کو بہترین مدد مل رہی ہے۔ ڈپٹی مینیجر ٹیکنیکل ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے کہا کہ گلوبل فنڈ کی تعاون سے جین ایکسپرٹ مشین سمیت دیگر طبی آلات سے مرض کی تشخیص سے بہترین مدد مل رہی ہے مسلسل ایچ آر کی ٹریننگ سے نئے ریسرچ اور پالیسی کی آگاہی میں مدد مل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں