چین ، خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں 12.9 فیصد کا اضافہ

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں چین کی سروسز کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 5.980 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی جس میں یچھلے سال کے مقابلے میں 12.9 فی صد کا اضافہ ہوا۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ

اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں سروسز کی برآمدات کی مالیت 12.1 فی صد اضافے کے ساتھ ساتھ 2.852 ٹریلین یوان رہی جبکہ درآمدات کی مالیت 3.127 ٹریلین یوان رہی جس میں 13.5 فی کا اضافہ ہوا۔برآمد ات کے حوالے سے دانشورانہ املاک، ٹیلی کمیونیکیشن کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کے شعبوں میں تیز رفتار ترقی ہوئی جبکہ درآمدات کے حوالے سے انشورنس سروسز کے شعبے میں تیز رفتار ترقی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ سیاحتی شعبے میں خدمات کی برآمد و درآمد بھی  بحال ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں