پشاور دھماکہ

پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 93 ہوگئی

پشاور(گلف آن لائن ) پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں عین اس وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جب وہاں باجماعت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے، جن میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں 88 لاشیں لائی گئیں جبکہ 57 زخمی ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔

مسجد کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کے دستے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں