بیجنگ (گلف آن لائن)چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے۔ منگل کے روز تر جمان نے کہا کہ ہم بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زحمی افراد نیز ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
ماؤ نینگ نے اس پر زور دیا کہ چین کسی بھی شکل میں ہونے والی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کی مخالفت کرنے، ملک کو مستحکم رکھنے اور عوام کی جانوں کی حفاظت کرنے پر پاکستان کی کوشش کی حمایت کرتا ہے۔