تعلیمی بورڈز

تعلیمی بورڈز نے سالانہ امتحانات کیلئے معاونین کی بھرتیوں کیلئے اجازت مانگ لی

لاہور (گلف آن لائن ) تعلیمی بورڈز نے سالانہ امتحانات کے لئے سینکڑوں معاونین کی بھرتیوں کے لئے محکمہ اعلیٰ تعلیم سے اجازت مانگ لی ۔تفصیلات کے مطابق امتحانات کے لئے ہر سال عارضی طور پر سینکڑوں معاونین کی بھرتی کی جاتی ہے، امتحانی سینٹرز میں معاونین سے مختلف کام لیے جاتے ہیں، بھرتیوں کے لئے امتحانات سے ایک ماہ قبل اشتہار دیا جاتا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے باعث صوبے میں بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم تعلیمی بورڈز نے معاونین کی بھرتی کے لئے محکمہ اعلی تعلیم سے اجازت مانگی ہے، اجازت ملتے ہی معاونین کی بھرتیوں کا کام شروع کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں