ٹرازٹ ویزے

ٹرازٹ ویزے پر سعودی عرب سفر کی سہولت تمام ملکوں کے لیے دستیاب

ریاض (گلف آن لائن )سعودی وزارت خارجہ میں قونصلر امور کے نگران انڈر سیکرٹری علی الیوسف کے مطابق دنیا بھر سے مملکت کا سفر اختیار کرنے کے خواہش مند ٹرانزٹ ویزے کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی ایسے ممالک کی ایک طویل فہرست ہے جو اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مقامی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے علی الیوسف نے مزید بتایا کہ سعودی عرب آمد کے خواہش مند اگر مملکت کی سرکاری فضائی کمپنی یا ناس ائر لائن کا ٹکٹ خریدتے ہیں تو ان کا ٹکٹ ہی سعودی عرب میں چار روزہ قیام کے لئے ویزے کا کام کرے گا۔وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری نے کہا کہ آن لائن ٹرانزٹ ویزے کے اجرا کا فیصلہ مملکت کے وژن 2030 کے فریم ورک کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب سفر کے لئے سفر اختیار کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں