لاہور ہائیکورٹ

پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا ء افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور( گلف آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لا ء افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لا ء آفیسر کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ 4 دن ہو گئے عدالتوں میں کام نہیں ہورہا،سائلین کا کسی کو کوئی خیال نہیں۔

فاضل جج جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی دور حکومت کے تعینات کردہ 97 لا ء افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے لا افسران کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں