امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر کا ترک صدر ایردوآن پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

واشنگٹن(گلف آن لائن )امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت روکنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ترکی پر نئی پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹر نے شام میں داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کے منفی کردار پر بھی تنقید کی۔ایردوآن نے ترکی کو ایک بہت ہی برے راستے پر گامزن کیا ہے، جیسے جیسے ہم مئی میں ہونے والے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہم اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں، وان ہولن نے کہا۔

گذشتہ ہفتے ایردوآن نے ترکیہ میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مئی میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔وان ہولن نے استنبول کے میئر اور ایردوآن کے سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ واضح طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے اصول نہیں اپنا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں