قمر زما ن کائرہ

وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (گلف آن لائن )وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے (آج)05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں،اندرون و بیرون ملک پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے، کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے (آج)اتوار5 فروری کو پورے ملک میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شاہراہ دستور اسلام آباد پر کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی، وزیراعظم محمد شہباز شریف مظفرآباد جائیں گے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

قمر زما ن کائرہ نے کہاکہ صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغامات نشر کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز خصوصی ریلیز،سیمینارز،تصویری نمائشوں کا انعقاد کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پی این سی اے اور لوک ورثہ میں تین روزہ تقاریب جاری ہیں جن میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

قمر زمان کائر ہ نے کہاکہ پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، اس دن کے حوالے سے ڈاکیومینٹرز، تصاویر کوبھرپور طریقے سے تشہیرکی جائے گیوزارت اطلاعات و نشریا ت پی ٹی وی ، ورلڈ ٹی وی اے جے کے اور ریڈیو کے ذریعے مختلف پروگرا مز نشر کرے گا۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پرائیویٹ میڈیا کے چینلز اور ایف ایم ریڈیو سے بھی یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور کوریج دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ سول ایویشن،پاکستان ریلوے،میٹرو بس اور این ایچ اے ہوائی اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،میٹرو بس اسٹیشنز اور ٹول پلازوں پر یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے بینرز آویزاں کر رہے ہیں، سی ڈی اے نے اسلام آباد کی تمام اہم شاہراؤں پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بینرز آویزاں ک ہیں، سیلولر / موبائل کمپنیاں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغامات نشر کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ تمام شہروں کے بڑے پلازوں،شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سےstreamersاور بینرز لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

قمرزمان کائرہ نے کہاکہ تمام صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان نے اس دن کے حوالے سے خصوصی تقاریب،سیمینارز، تصاویری نمائش، ریلیز،تقریری مقابلوں،جلسے جلوس، سکول وکالجزمیں مضمون نویسی جیسی سرگرمیوں کا انتظام کر رکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام صوبوں کے گورنرز، وزراء اعلیٰ و دیگر سینئر وزراء شرکت کریں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ تمام صوبوں کے ڈویثرنل اورڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، آزادکشمیر حکومت نے بھی یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اس موقع پرایل او سی کی دوسری جانب یکجہتی سے بھرپور پیغام پہنچاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مظفر آباد اور آزادکشمیر کے دیگر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز میں خصوصی ریلیز،سیمینارز،تصویری نمائشوں مضمون نویسی اور تقاریری مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوہالہ پل سمیت آزادکشمیر سے ملنے والے تمام راستوں پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دیگر صوبوں کے وزراء بھی شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے سپورٹس کمپلیکس میں اس دن کی مناسبت سے ایک فٹ بال میچ اور ہاکی میچ کا بھی انتظام کر رکھاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں