شہباز شریف

یوم یکجہتی کشمیر کل پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منائیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کا دن اتوار کو پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منائیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے بتایاکہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہنے والے بہادر، غیور اور آزادی کے متوالے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف تنازعہ جموں و کشمیر پر ریاست پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں بھرپور جذبے اور ولولے سے منایا جا ئیگا،یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوں گی ،تعلیمی اداروں میں یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں سرگرمیاں بھی ترتیب دی گئی ہیں ،الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں