فواد چوہدری

پرویز مشرف بہت بڑے انسان تھے، انکے دوست چھوٹے ثابت ہوئے،فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف انتقال کر گئے، وہ بہت بڑے انسان تھے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز مشرف کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان فرسٹ سابق صدر پرویز مشرف کی سوچ اور نظریہ تھا، خدا غریق رحمت کرے۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے جس کی تصدیق اہلخانہ کی جانب سے کردی گئی ۔خیال رہے کہ فواد چوہدری پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں