پرویزالٰہی

پرویز مشرف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا’ پرویز الٰہی

لاہور(گلف آن لائن )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج و غم ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ بیگم صہبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں