شہباز شریف

پورا پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرنے کیلئے اکٹھا ہے ،و زیراعظم

اسلام آباد(گلف آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پورا پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرنے کیلئے اکٹھا ہے ۔یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ پورا پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرنے کے لیے اکٹھا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہندوستانی غاصبانہ نظام سے نبرد آزما ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کے اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے اپنی قربانیوں سے آزادی کی شمع کو جلا بخشی ہے ،میرا یقین ہے کہ ان کے خواب جلد پورے ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں