محمد وسیم

محمد وسیم کی شاہین آفریدی کو نکاح کی مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستانی کرکٹر محمد وسیم نے شاہین آفریدی کو نکاح کی مبارکباد دی ہے ۔وسیم نے شاہین کو مبارک دینے کے لیے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ‘نکاح بہت بہت مبارک ہو شاہین، اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں عطا کرے۔

انہوں نے نسیم شاہ اور محمد حارث کو ٹیگ کیا اور کہا اب ہمیں بھی کچھ سوچنا چاہیے۔جواب میں محمد حارث نے کہاکہ وزیرا! مجھے تو کوئی لڑکی نہیں دیگا، آپ اور نسیم سوچ سکتے ہیں تاہم ٹوئٹ کا تاحال نسیم شاہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔خیال رہے کہ شاہین کا شاہد آفریدی کے بیٹی کے ساتھ گزشتہ روز نکاح ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں