شہباز شریف

پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہے،وزیراعظم

مظفر آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہے،ہمیں قومی مفاد کیلئے سیاسی وابستگیوں کو بھْلا کر ایک ہونا ہوگا،اگر ہم اسی طرح قومی ایشوز پر اتحاد قائم رکھیں تو کشمیر کی آزادی دور نہیں،پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف مظفر آباد میں کْل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ میں نے بذاتِ خود دنیا کے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں پر ہندوستان کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ہمیں قومی مفاد کیلئے سیاسی وابستگیوں کو بھْلا کر ایک ہونا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اگر ہم اسی طرح قومی ایشوز پر اتحاد قائم رکھیں تو کشمیر کی آزادی دور نہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی 5 فروری، یومِ یکجہتیِ کشمیر پر کشمیریوں کے مابین موجودگی کو کشمیر کاز کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا اور وزیرِ اعظم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔وفد نے وزیرِ اعظم کو اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی میں ہندوستان کی ظلم و جبر کی داستان کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے پر خراجِ تحسین پیش کیا.

اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کے موجودہ دورے کو ان کی کشمیر کاز کیلئے ذاتی دلچسپی کا عکاس قرار دیا۔ملاقات میں اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمود احمد ساغر، الطاف حسین وانی، محمد حسین خطیب، فیض احمد نقش بندی، سید یوسف نسیم اور منظور احمد الیاس ضیاء حسین نے شرکت کی اسکے علاوہ وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی اور مشیرِ وزیرِ اعظم قمرزماں کائرہ نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں