مریم نواز

مریم نواز شریف کا ترکیہ، شام اور ہمسایہ ممالک کے عوام سے ہمدری کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ترکیہ، شام اور ہمسایہ ممالک کے عوام سے ہمدری کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ تباہ کن زلزلے پر برادر ملک ترکیہ، شام اور ہمسایہ ممالک کے عوام سے دلی دکھ اور افسوس کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے ،

آپ کے پیاروں کے بچھڑنے کی غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قدرتی آفات کی شدت موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی طرف توجہ دلا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے خطرات کا پوری دنیا کو مقابلہ کرنا ہوگا ۔ مریم نواز نے جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں