لالٹین فیسٹیول

چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول ایوننگ گالا کی ملکی و بین الاقوامی سطح پر پزیرائی

بیجنگ (گلف آن لائن)چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول ایوننگ گالا کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔گالا میں روایتی ثقافتی عناصر پر مشتمل بہت سے پروگرامز پیش کیے گئے جن کی ملکی و غیرملکی شائقین نے بے حد تعریف کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق گالا کی براہِ راست نشریات 6 فروری کی صبح آٹھ بجے تک کل 332 ملین افراد تک پہنچیں۔یہ نشریات نیو میڈیا پر 176 ملین لائیوز اور ٹی وی کے ذریعے 156 ملین ناظرین تک پہنچیں۔

چائنا میڈیا گروپ نے 68 زبانوں میں ایوننگ گالا کی نشریات یا رپورٹس پیش کیں جن سے دنیا بھر میں شائقین اس چینی روایتی تہوار کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوئے۔ رواں سال چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول ایوننگ گالا کی ویڈیو امریکا ،کینیڈا،جرمنی،اٹلی ،روس اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر کئی ممالک میں 1322 آؤٹ ڈور اسکرین پرپیش کی گئی اور عالمی توجہ کا مرکز بن گئی 

اپنا تبصرہ بھیجیں