پرویز الٰہی

پرویز الٰہی کا نگران حکومت کے اقدامات کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

لاہور ( گلف آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے قانون ٹیم سے ملاقات کے بعد نگران حکومت کے اقدامات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ملاقات میں سینئر وکلاء محسن رضا، حبیب زمان بلوچ، وسیم سندھو، طیب عثمان اور آصف حفیظ شامل تھے جبکہ راجہ بشارت، ساجد بھٹی و دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں نگران حکومت کے غیر قانونی اقدامات پر مشاورت کی گئی، نگران حکومت کی جانب سے ترقیاتی پراجیکٹ رکوانے اور سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں پر بات چیت ہوئی، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری اور ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، حکومتی انتقامی کارروائیوں کا بدلہ عوام الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں