ملبے تلے دبے

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 10ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے، امریکی زلزلہ پیمامرکز

انقرہ(گلف آن لائن)امریکی زلزلہ پیما مرکز نے ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے زلزلے سے 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا،ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے،

رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 2600سے تجاوز کرگئی ہے،تاہم امریکی زلزلہ پیمامرکز نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید سرد موسم اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں تاخیر اور بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 10ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے،امریکی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا تھا کہ47فیصد امکان ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10ہزار تک ہوسکتی ہیں جبکہ 20فیصد امکان ہے کہ اموات کی تعداد 10ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں