شیری رحمان

عمران خان نے اپنے دور حکومت میں آئین، جمہوریت اور بنیادی آزادیوں کی دھجیاں اڑائیں، شیری رحمان

اسلام آباد(گلف آن لائن) وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں آئین، جمہوریت اور بنیادی آزادیوں کی دھجیاں اڑائیں۔ وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں بتایاکہ اب وہ حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت کی نام پر سیاست کر رہے، کبھی کہتے ہیں ان کی سیاست نہیں جہاد ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کبھی کہتے ہیں ان کی سیاست نہیں بلکہ جنگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست غیر سنجیدہ اور گمراہ کن ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان اپنے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ملک اور عوام کے مفادات کو قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب بھی ہم معاشی بحران سے نکلنے کے قریب ہوتے ہیں یہ عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ ملک کو قرضوں اور معاشی بحران میں دھکیل کر نجات دہندہ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں