ماہر اقتصادیات

چین کی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بحالی عالمی معاشی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے، ماہر اقتصادیات

بیجنگ (گلف آن لائن) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے ،جنوری کے لیےعالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی تیزی سے ہونے والی بحالی نے عالمی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

جنوری میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49.2 فیصد تھا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ تھا، جس سے ماہ بہ ماہ کی سات مہینوں کی کمی کا رجحان ختم ہو گیا۔اس حوالے سے چین کے بین الاقوامی مرکز برائے معاشی تبادلے کے محکمہ یورپ اور امریکہ کی نائب سربراہ چانگ مو نان نے کہا کہ چین کی معیشت کی مضبوط بحالی کی بدولت ،جنوری میں چین کی مینوفیکچرنگ انڈیکس پی ایم آئی میں ماہ بہ ماہ اضافہ ہوا، جو عالمی معاشی مندی کو روکنے کی ایک اہم قوت بن گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ چین کا پی ایم آئی انڈیکس جنوری میں 3.1 فیصدی پوائنٹس اضافے کے ساتھ 50.1 فیصد تک پہنچ گیا، جس کی بنیادی وجہ چین کی معیشت اور کھپت میں ہونے والی بڑی بحالی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرنگ سینٹر کی حیثیت سے ، چین کی معیشت ، خاص طور پر پیداوار کی جامع بحالی ، عالمی صنعتی سپلائی چین کے استحکام کے لئے سازگار ہے۔ چانگ مونان کی رائے میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس اب بھی 50 فیصد سے نیچے ہے، جواس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی معیشت کو مزیدمضبوط کرنے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں