مصدق ملک

پیٹرول ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ ہے، مصدق ملک

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق شکوک و شبہات دور کردیے،مصدق ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے،

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ، اور قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا،وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ پمپ مالکان جان بوجھ کر قلت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے ڈیلرز اور مالکان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں،مصدق ملک نے کہا کہ پیٹرول کی ایل سیز کھلی ہیں، کوئی بندش نہیں لگائی، 15فروری کو قیمت کا جائزہ لیں گے،انہوں نے کہا کہ 15فروری سے قبل قیمت میں ردوبدل نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں