شاہد خاقان عباسی

ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے،سیاسی آدمی کو گرفتار نہیں ہونا چاہیے ،شاہد خاقان عباسی

کراچی (گلف آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے،جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہم انکے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے،سیاسی آدمی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے،غلط مقدمات کی کبھی حمایت نہیں کی۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل نیب اسلام آباد میں تھے آج کراچی نیب میں ہیں، ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے،ملکی مسائل کا بڑا حصہ نیب کا ہے،

فواد حسن فواد پر غلط الزامات لگائے گئے،16ماہ جیل میں رکھا گیا،ریٹائرمنٹ سے قبل ضمانت نہیں ہونے دی گئی،عمران خان احتساب کا دعویٰ کرتے تھے،اب عمران خان کہتے ہیں احتساب کوئی اور کررہا تھا، نئی نیب چیئرمین سے کہا کہ ہمیں چھوڑیں عام لوگوں کا خیال کریں،لوگ پانچ پانچ سال سے جیلوں میں ہیں، سیاسی آدمی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیئے۔ غلط مقدمات کی کبھی حمایت نہیں کی، سیاسی فرد کے خلاف شواہد جمع کریں اور سزا دلوائیں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہم انکے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی ختم ہونے پر نوے روز میں انتخابات کروانا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں تھی،جو ملک کے حالات ہیں کون وزیر اعظم بننا چاہے گا۔

انہوںنے کہاکہ احتساب کے ادارے ناکام ہیں،احتساب کے ادارے سیاست چلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان سے جعلی ووٹ لینے والا ڈپٹی اسپیکر بنا رہا، بلوچستان کے نمائندے حقیقی نمائندے نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ زندگی میں اسٹبلشمنٹ اور ٹیکنوکریٹ کے ساتھ نہیں رہا،پارٹی کو پینتیس سال دیئے، پارٹی کے لئے کام کرونگا،یہاں سے گھر جانگا کہیں اور جانے کا ارادہ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ مسائل کا حل مشاورت سے نکلتا ہے، معیشت کے مسائل اس حکومت کے پیدا کردہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں