ماؤ نینگ

چین کا شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 3 کروڑ یوان کی ہنگامی امداد فراہم کر نے کا اعلان

بیجنگ (گلف آن لائن)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ چین نے، شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تین کروڑ یوان کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 2 ملین امریکی ڈالر نقد اور شامی حکومت کو فوری ضرورت کا امدادی سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چین غذائی امداد کے جاری منصوبوں پر عمل درآمد کو بھی تیز کرےگا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

ماؤ نینگ نے اس بات پر زور دیاکہ موجودہ بحران میں امریکہ کو اپنے جغرافیائی سیاسی جنون کو پس پشت رکھتے ہوئے شام پر عائد یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر اٹھانی چاہئیں تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کےلئے دروازے کھولے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں