ہنگامی امداد

چین کی جانب سے ترکیہ اور شام کے لیے ہنگامی امداد جاری

بیجنگ (گلف آن لائن)شام کی سرحد کے قریب جنوبی ترکیہ میں شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد، چینی حکومت نے ہنگامی انسانی امداد ی سرگرمیوں کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ جس کے تحت چینی امدادی ٹیم زلزلے سے متاثرہ علاقے میں مددکے لیے روانہ ہو گئی ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے بعد چینی حکومت نے فوری طور پر ترکیہ اور شام کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے ہنگامی انسانی امداد ی میکانزم شروع کیا۔ پہلی کھیپ میں شہری علاقوں کے بھاری ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی اور طبی ٹیمیں ترکیہ روانہ کی جائیں گی، اور ترکیہ اور شام کو ہنگامی طور پر ضروری امدادی سامان فراہم کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ چینی سماج کے مختلف شعبوں نے بھی ترکیہ اور شام کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔چین کی پہلی سوشل ریسکیو فورس، ریم ریسکیو ٹیم پہلے ہی ایک ابتدائی ٹیم روانہ کر چکی ہے۔

چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈنگ بو چھنگ نے کہاکہ ہم ترکیہ کو پہلی کھیپ میں 40 ملین چینی یوان کی ہنگامی امداد فراہم کریں گے۔ چینی حکومت ترکیہ اور شام کو تباہی کی صورتحال اور حقیقی ضروریات کی بنیاد پر اپنی صلاحیت کے مطابق امداد فراہم کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں