سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ایچ ایچ سی کو الخیر یونیورسٹی کی اسناد کی تصدیق جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے ایچ ایچ سی کو الخیر یونیورسٹی کی اسناد کی تصدیق جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا ہے کہ ایچ ای سی اسناد کی تصدیق کا عمل مکمل کرے، ایچ ای سی اسناد کی تصدیق کیس ٹو کیس کرے۔جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الخیر یونیورسٹی کی اسناد کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے ایچ ایچ سی کو اسناد کی تصدیق جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔

ایچ ایچ سی کے وکیل نے کہا کہ الخیر یونیورسٹی کی اسناد کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دئیے کہ ایچ ای سی اسناد کی تصدیق کا عمل مکمل کرے، ایچ ای سی اسناد کی تصدیق کیس ٹو کیس کرے، کسی کٹ آف ڈیٹ سے اسناد کی تصدیق کوئی طریقہ نہیں، پی آئی اے کو اپنے اسٹاف پائلٹس کی اسناد کی تصدیق کا حکم دے چکے ہیں، عدالت نے سماعت آئندہ مہینے تک کیلئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں