عاقب جاوید

شاہین کپتان ہو!لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں’ قلندرز ہیڈکوچ

لاہور (گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہین کپتان ہو!لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، گزشتہ سیزن میں ایونٹ جیتنے کا جو لطف باغوں کے شہر میں تھا وہ کراچی اور دبئی میں نہیں ہوتا۔پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کے دلچسپ مراحل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اینوٹ کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار پِک کیے جس کے باعث وہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے سیزن میں جب لاہور قلندرز کو جوائن کیا تو ڈومیسٹک میں کرکٹرز ہی نہیں تھے جو تھے وہ دیگر ٹیمز نے پِک کرلیے تھے پھر ہم نے سوچا کہ پلئیر ڈولپمنٹ پروگرام شروع کیا لیکن جب تک ہمیں بہت باتیں سننی پڑیں۔ پانچویں سیزن میں ہماری ٹیم بننا شروع ہوئی تھی، ہماری ٹیم کور ممبرز میں دیکھیں فخر زمان دوسرے سیزن سے آج تک ہمارے ساتھ ہیں، شاہین ایمرجنگ پلئیر کے طور پر آئے آج کپتان ہیں، اسی طرح حارث نے ایمرجنگ پلئیر کیرئیر شروع کیا اور آج دنیا کا سپر اسٹار کھلاڑی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ٹِم ڈیوڈ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں کہا کہ لاہور قلندرز نے مجھے بنایا ہے، اسی طرح زمان خان اور عبداللہ شفیق کو ایسے نہیں جانیں دیں گے انہیں گروم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)نہ ہوتی تو پاکستان کی کرکٹ بہت نیچے جاچکی ہوتی، ہماری ٹیم کے آدھے سے زائد کرکٹر اسی برانڈ نے بناکر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں