maryam aurangzeb

قوم میں نفرت، تقسیم کا زہرگھولنے والا اداروں کیخلاف زہراگل رہا ہے’مریم اورنگزیب

لاہو ر(گلف آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قوم میں نفرت، بدتہذیبی ، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداکے خلاف غلیظ مہم چلانے والا، ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ بلیک میل نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہارے ہوئے نالائق نااہل گھڑی چور،کرپٹ بہروپیئے کی کسی کو فکر نہیں ، بکتر بند زمان پارک خواتین اور بچوں کے حصار سے نکلیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں