لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں فوری واپسی کے خواہشمند پی ٹی آئی ارکان پھر مشکل میں ،اجلاس شیڈول سے ایک د ن قبل غیرمعینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں قومی اسمبلی میں فوری واپسی کے خواہشمند پی ٹی آئی ارکان ایک اور مشکل میں پھنس گئے، قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول سے ایک دن قبل ہی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت ہوا اجلاس کے آغاز پر مسلم لیگ (ق )کی رکن قومی اسمبلی فرح خان کی بہن کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعائے مغفرت کرائی۔ ڈپٹی سپیکر کے ایجنڈا کے تحت کارروائی شروع کرنے سے پہلے ہی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کورم کی نشاندہی کردی ، مولانا عبدالاکبر چترالی ایوان میں وزراء کی غیرحاضر ی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگ آٹے اور بھوک سے مررہے ہیں ،حکومت نے کابینہ میں سات مزید بھرتیاں کر لی ہیں، وزراء کدھر ہیں،ایسے قانون سازی نہیں ہوسکتی ، اس لیے کورم کی نشاندہی کرتا ہوں۔ ڈپٹی سپیکر کے حکم پر ایوان میں گنتی کرائی گئی تو کورم پورا نہ نکلا، ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں