کوئلہ کی قیمتوں

فیصل آباد،کوئلہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے بھٹہ مالکان کو چکرا کر رکھ دیا

مکوآنہ (گلف آن لائن)فیصل آباد میں کوئلہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے بھٹہ مالکان کو چکرا کر رکھ دیاہے۔ جو کوئلہ کچھ عرصہ قبل 15ہزار روپے ٹن تھا اب اس کی قیمت 35ہزار فی ٹن ہو گئی ہے، قوم کو اب جاگنا ہوگا ورنہ بحران بھٹے کا مستقبل خاتمہ کر دے گا،لکڑی جو چھ سو روپے فی من تھی آپ بارہ سو روپے فی من ہو چکی ہے بورے کا ریٹ تین سو روپے من تھا اب چھ سو روپے میں بھی نہیں مل رہا دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں مالکان نے سر پکڑ لیے ہیں کہ بھٹے کیسے چلائیں۔

ضلعی صدرانجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ، ڈویڑنل صدر حاجی محمد اسلام،چیئر مین حاجی محمد الطاف،سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی،سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف اور دیگر نے کہا کہ کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے بھٹے چلانا انتہائی مشکل ہو گئے ہیں۔حکومت فوری طور پر بھٹہ انڈرسٹری کے لیے کوئلے کا بندوبست کریانہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمت میں اس قدر بڑھ گئی ہے کہ بھٹے کا کاروبار اب مستقل بند ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل کوئلہ مائن مالکان نے کوئلہ کی نکاسی کم کر دی ہے تاکہ رمضان میں کوئلہ کی قلت ہو اور وہ منہ مانگی قیمت وصول کر سکیں ۔حکومت کو کوئلہ مائن مالکان اور ایجنٹوں کی ملی بھگت کا نوٹس لینا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں