فری میڈیکل کیمپ

الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

لاہو ر(گلف آن لائن)الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور نے قرآن انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ لگایا ۔سینکڑوں خواتین اور بچوں نے طبی معائنہ کروایا۔ اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیںجبکہ بعض مریضوں کو مزید تشخیص کے لئے ہسپتال ریفر کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے پسماندہ علاقہ شاد باغ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں سینئر ڈاکٹروں جن میںجنرل فزیشن،گائنی اور جگر معدہ سمیت دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹر شامل تھے نے شرکت کی اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہورمیڈیکل پروگرام مینیجر کرن مبشر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن پاکستان کی کثیر آبادی آج بھی ان بنیادی حقوق اور سہولتوں سے محروم ہے۔

علاج معالجہ اور ادویات اسقدر مہنگی ہو چکی ہیں کہ غریب عوام کی دسترس میں نہیں رہیں۔ان حالات میںالخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ کی جانب سے پسماندہ آبادیوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد غریب عوام کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن زندگی کے ہر شعبہ میں سماجی خدمات ادا کر رہا ہے جسے عوام میں بہت پزیرائی حاصل ہے۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے بھی الخدمت کی ان کاوشوں کی تحسین کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں