مفتاح اسماعیل

مجھے نکال کر کوئی اکانومسٹ ٹائپ کا بندہ ہی لے آتے’ مفتاح اسماعیل

لاہور(گلف آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے نکال کر کوئی اکانومسٹ ٹائپ کا بندہ ہی لے آتے، مسلم لیگ (ن)میں احسن اقبال جیسے قابل لوگ بھی ہیں انہیں لے آتے،ڈار صاحب کی سوچ ہی الٹی ہے، اپنی انا ء کے چکر میں لوگوں کی فیکٹریاں بند کروادیں۔سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا، وہ ٹی وی پر کہتے تھے کہ میں 160 کا ڈالر کردوں گا، میرے خلاف پروگرام کراتے تھے۔

اسحاق ڈار نواز شریف کے قریب تھے، ان کا بیٹا نواز شریف کا داماد ہے، وہ نواز شریف سے کہتے تھے میں ڈالر اور پیٹرول سستا کر دوں گا۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف میری کارکردگی سے خوش تھے، ہٹانا نہیں چاہتے تھے، مجھے ہٹانا وزیر اعظم کی صوابدید تھی مگر جس طریقے سے ہٹایا وہ درست نہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی میں بہت سارے دوست ہیں، میں مسلم لیگ (ن)میں ہی ہوں اور مستقبل میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، مجھے وزیر بنانا وزیر اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں