شہباز شریف

پاکستان اور ایران کے مضبوط برادرانہ تعلقات کی جڑیں مذہب، تاریخ اور ثقافت کے مشترکہ رشتوں سے جڑی ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے 44 ویں یومِ انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی حکومت اور برادر ملک ایران کے عوام کو اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ اور ایران کے قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مذہب، تاریخ اور ثقافت کے مشترکہ رشتوں سے جڑی ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ ہمارے دیرینہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر ایران کے برادر عوام کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں